میگنس انویسٹمنٹس لمیٹڈ (فورمرلی میگنس انویسٹمنٹ ایڈوائزرز لمیٹڈ) ایک بوتیک انویسٹمنٹ ایڈوائزری فرم ہے جو کراچی میں قائم ہے۔ بنیادی طور پر ہم اداروں کو پورٹ فولیو مینجمنٹ کی خدمات فراہم کرتے ہیں جبکہ صاحب ثروت افراد اور خاندان بھی ہمارے صارفین میں شامل ہیں۔ ہم اپنی ذیلی کمپنی آرکد کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (سابقہ آرکد کنسلٹنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ) کے توسط سے صاحب ثروت افراد کو انتظام دولت (ویلتھ مینجمنٹ) کی خدمات بھی فراہم کرتے ہیں۔
ہم ایک نان بینکنگ فنانس کمپنی کے طور پر رجسٹرڈ ہیں اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ہمیں سرمایہ کاری کے مشیر (انویسٹمنٹ ایڈوائزر) کی حیثیت سے کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔ جے سی آر ـ وی آئی ایس نے میگنس کو اے ایم ٹو پلس ریٹنگ دی ہے۔