میگنس جدید سرمایہ کاری کے طور طریقوں میں مہارت حاصل کرنے کے لیے بہترین جگہ ہے۔ ہم ہمیشہ غیرمعمولی طور پر محنتی افراد کی تلاش میں رہتے ہیں۔ ایسے افراد جن کے پاس میتھمیٹکل سکلز ہوں اور جو انگریزی اچھی طرح بول اور لکھ سکیں ہم انہیں ایسا ماحول فراہم کرتے ہیں جس میں صرف انتہائی لائق اور متحرک افراد ہی آگے بڑھ پاتے ہیں۔ہمیں یقین ہے کہ میگنس میں کام کرنے کا تجربہ آپ کو طاقتور پیشہ ور فرد بنا دے گا اور ہماری دی ہوئی تربیت آپ کے آئندہ کے کیرئیرمیں آپ کےلیے مشعل راہ رہے گی۔ہمارے ملازمین کی تربیت میں سی ایف اے انسٹیٹیوٹ اور سوسائٹی آف ایکچوریزکے امتحانات دینے سے مزید اضافہ ہوتا ہے۔
:ممکنہ امیدواروں سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے کاروباری فلسفے کے:مندرجہ ذیل پہلوؤں کاضرور جائزہ لیں
ملازمین، سرمایہ کاروں، ضابطہ کاروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے لین دین میں اعلیٰ اخلاقی اصولوں کی پاسداری کرنا ہماری پہلی ترجیح ہے۔ منافع کو ہم دوسری ترجیح دیتے ہیں۔
شئیر ہولڈرز اور ملازمین کے معاشی مفادات باہم وابستہ ہیں اور یہ کسی تشریح کے محتاج نہیں ہیں۔شئیر ہولڈرز کو ملنے والا نقد منافع فرم کے ملازمین کو ملنے والے نقد بونس کے مساوی ہوگا۔ کوئی بھی ایسا ملازم جو شئیر ہولڈر بھی ہو یا کسی شئیر ہولڈر کا رشتہ دار ہو تو وہ ملازمین کے بونس پول سے فیضیاب ہونے کا استحقاق نہیں رکھے گا۔
ایس ای سی پی کی ریگیولیشنز ، سی ایف اے انسٹیٹیوٹ کی گائیڈلائنز، ایتھکس اور پروفیشنل کنڈکٹ کی انٹرنل پالیسیز سے آگاہی تمام افسران پر لازم ہے۔اس سلسلے میں عدم تعمیل ہرگز برداشت نہیں کی جاۓ گی۔
کارکردگی سے متعلق آگہی اور کیریئر پراسپیکٹس کو بے تکلفانہ انداز میں بیان کرنا ضروری ہے۔ کسی ایسے ملازم کو جسے کہیں اور بہتر مواقع مل رہے ہوں اسے غلط وعدوں کی بنیاد پر روکا نہیں جائے گا۔
تمام ملازمین کو چاہئے کہ وہ مستقل تربیت اور تعلیم کےلیے کوشاں رہیں۔سی ایف اے چارٹر یا ایکچورئل ڈیزیگنیشن حاصل کرنا ایک بہت مثبت قدم تصور کیا جاۓ گا۔ کمپنی مشروط طور پر ملازمین کےسی ایف اے اور ایکچورئل امتحانات کی فیس ادا کرتی ہے۔ مزید برآں سی ایف اے اور ایکچورئل امتحانات کی تیاری کےلیے ایک مہینے کی چھٹی بھی دیتی ہے۔ یہ چھٹیاں سالانہ چھٹیوں کے علاوہ دی جاتی ہیں۔