:وژن

کارکردگی اور دیانتداری کی بنیاد پرپاکستان و بیرون ملک کے ادارتی و نجی صارفین کے لیے بہترین اور خودمختار پورٹ فولیو مینیجر کی حیثیت سے ساکھ بنانا۔

:مشن

ریٹائرمنٹ فنڈز کے بینیفشریز، صاحب ثروت افراد اور خاندانوں کو محفوظ مالی مستقبل فراہم کرنا۔

:کمپنی رجسٹریشن نمبر

ہمارا کمپنی رجسٹریشن نمبر  0061495-K ہے۔

قومی ٹیکس نمبر:

ہمارا قومی ٹیکس نمبر 6-2925617 ہے۔

:لائسنس نمبر

ہے۔ SCD/AMCW/27/MIL/IAS/03/2022ہمارا لائسنس نمبر

:کمپنی اسٹیٹس

 کمپنیز اکٹ، 2017 کے مطابق ہم ایک میڈیم سائز کمپنی ہیں۔

:آڈیٹرز

ہمارے اندرونی آ ڈیٹرز اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی ہیں جبکہ ہمارے بیرونی آڈیٹرز کے پی ایم جی تاثیر ہادی اینڈ کمپنی ہیں۔

:لیگل ایڈوائزر

ہمارے لیگل ایڈوائزر جناب خرم راشد ہیں۔

:بورڈ  آف ڈائریکٹرز

:ہمارا بورڈ آف ڈائریکٹرز مندرجہ ذیل پیشہ ور افراد پر مشتمل ہے

:ہاردی وجایا  ـ ڈائریکٹر

ہاردی وجایا رسک کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور میگنس کے انویسٹمنٹ کے طریقۂ کار کی نگرانی کرتے ہیں۔ انہوں نے تریسکتی یونیورسٹی، جکارتہ سے اکنامکس میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی اور ۱۱ سال سے زائد عرصہ انڈونیشیا  میں سٹی گروپ اور آرتھر اینڈرسن کے منسلک رہے۔

:ڈاکٹر محمد نشاط ـ آزاد ڈائریکٹر

 ڈاکٹر نشاط آڈٹ کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف آکلینڈ، نیوزی لینڈ سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔ڈاکٹر نشاط انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن، کراچی میں اکنامکس اور فائنانس کے پروفیسر اور بزنس ایڈمنسٹریشن فیکلٹی کے ایسوسیئٹ ڈین ہیں۔

:ندیم جدی  ـ   ڈائریکٹر

ندیم جدی کمپنی کے بانی سی ای او اور چیف انویسٹمنٹ آفیسر ہیں۔ندیم جدی ایک تجربہ کار انویسٹمنٹ بینکر ہیں جنہیں سٹی گروپ کے  مرجرز اینڈ ایکویزیشن اور کریڈٹ اینڈ رسک مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ۱۷ سال کام کرنے کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ کمپنیز اور انڈسٹریز کے بنیادی انویسٹمنٹ  اینالیسس میں مہارت رکھتے ہیں۔

:نوید احد ـ ڈائریکٹر

نوید احد نے یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، لاہور سے بی ایس سی کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔نوید احد اے جے آر میٹل فیبریکیٹرز لمیٹڈ کے مشترکہ بانی اور ڈائریکٹر ہیں۔ ان کی کمپنی ہونڈا اور یاماہا کو آٹو پارٹس فراہم کرتی ہے۔نوید احد کی اقتصادی سرگرمیوں  کی سمجھ بوجھ ہمارے لیے بہت اہمیت کی حامل  ہے۔

:نجیب افسر – ڈائریکٹر 

مسٹرنجیب افسر این ای ڈی کراچی سے سول انجنیئرنگ کے شعبے سے فارغ التحصیل ہیں۔ وہ پاکستان میں ایک معروف اور تجربہ کار سول انجنیئر کی حیثیت سے معروف ہیں۔ ان کے پاس ملک کے انتہائی ممتاز اور پیچیدہ سول انجنیئرنگ پراجیکٹس پر عملدرآمد کا تجربہ ہے۔انہوں نے جن منصوبوں کو انجام دیا ہے ان میں آغاخان اسپتال اور میڈیکل کالج، فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر اور کراچی ایئر پورٹ جناح ٹرمینل جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں۔

:فریحہ سیفی – آزاد ڈائریکٹر 

محترمہ سیفی انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن سے ایم بی اے ہیں اور سماجی خدمات کے شعبے میں بہت متنوع پس منظر رکھتی ہیں، مختلف مقامی اور بین الاقوامی اداروں میں پروجیکٹ لیڈر، پروجیکٹ ڈویلپمنٹ مینیجر، سوشل ڈویلپمنٹ کنسلٹنٹ وغیرہ کے عہدوں پر فائز ہیں۔

:شیئر ہولڈنگ کی ترتیب

شیئر ہولڈنگ کی ترتیب
بتاریخ ۳۱ دسمبر ۲۰۲۱
کل شیئر ہولڈنگ   شیئرہولڈنگ   شیئر ہولڈرز کی تعداد
  تک   سے  
6   500   1   434
4   10,000   501   30,520
2   15,000   10,001   22,610
1   100,000   15,001   86,436
13           140,000

معاون کمپنیاں:

ارکد کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ (سابقہ آرکد کنسلٹنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ) میگنس انویسٹمنٹس لمیٹڈ (فورمرلی میگنس انویسٹمنٹ ایڈوائزرز لمیٹڈ) کی ذیلی کمپنی ہے۔ آرکد مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ہے جو میوچوئل فنڈز اور انشورنس  کی تقسیم و تشہیر کے کاروبار کا ارادہ رکھتی ہے۔ 

میگنس میوچوئل فنڈز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رجسٹرڈ رکن بھی ہے۔